ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سری لنکا نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: ایشین چیمپئنز سری لنکا نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔

سری لنکا نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 166 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

- Advertisement -

بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں نو ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی پر زمبابوے کی ٹیم بھی ورلڈ کپ کا ٹکٹ کٹوا لے گی۔

واضح رہے کہ دو مرتبہ کا عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہیں کرسکا۔

بھارت میں رواں برس 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلے جانے والے 13ویں ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 1975 میں پہلا اور 1979 میں دوسرا کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، اسے دنیائے کرکٹ میں کالی آندھی کے نام سے بھی پکارا جاتا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں