9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

اسٹار فٹبالر کریم بینزما نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کے سپر اسٹار بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بینزما نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی مسجد الحرام کے صحن سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

مسلمان چاہے کسی بھی شعبہ زندگی سے تعلق رکھتا ہو اللہ رب العزت کے گھر کی زیارت اس کا خواب ہوتی ہے اور جو اس خواب کی تعبیر پاتے ہیں وہ خوش نصیب ہوتے ہیں اور ایسے ہی خوش نصیبوں میں شامل ہوگئے ہیں فرانس کے سپر اسٹار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بینزما، جنہوں نے گزشتہ روز عمرے کے سعادت حاصل کرلی۔

 

- Advertisement -

کریم بینزیما نے مسجد الحرام کے صحن میں بنائی گئی ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ "میں بہت خوش ہوں۔”

مذکورہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ اور پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔ بینزیما کے پرستار مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بینزیما نے حال ہی میں ریال میڈرڈ چھوڑ کر سعودی کلب الاتحاد سے تین سالہ معاہدہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں