ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

اسٹیو اسمتھ پاکستانی کھلاڑیوں سے خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے اسٹار بیٹسمین اسٹیون اسمتھ رواں سال کے آخر میں سیریز کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں سےخوفزدہ دکھائی دیتے ہیں۔

ٹیسٹ سیریز کی پروموشنل ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے اسمتھ کا کہنا تھا کہ بابراعظم ایک شاندار کھلاڑی ہے گزشتہ چند سال میں اس نے اپنےکھیل کوبہت بہتر کیا ہے انہیں قابو کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سیریز میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی خطرناک ہوں گے شاہین یہاں پچھلی سیریز میں بھی آئے تھے تب بھی وہ بہتر تھے اب اور زیادہ بہتر ہو گئے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا شاہین آفریدی کی اندر کی طرف سوئنگ ہوتی گیند کو کھیلنا ایک چیلنج ہے یقینی طور پر ایک وہ ایک ایسے بولر ہیں جنہیں پورا سال دیکھنا پڑے گا۔

پہلا ٹیسٹ – 14-18 دسمبر: پرتھ اسٹیڈیم
دوسرا ٹیسٹ – دسمبر 26-30: میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG)
تیسرا ٹیسٹ – 3-7 جنوری: سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (SCG)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں