جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

کالج میں طلبہ کے کھانے میں مردہ مینڈک نکل آیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی انجیئرنگ یونیورسٹی میں طلبہ کو دیے گئے کھانے میں مردہ مینڈک نکل آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوبنیسور کیلنگا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں طلبا ہاسٹل کی طرف سے ملنے والے کھانے میں مردہ مینڈک دیکھ کر حیران رہ گئے۔

کھانے سے مردہ مینڈک نکلنے کی تصویر ایکس پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی اور کالج میں ملنے والے غیرمعیاری کھانے پر سوال اٹھایا گیا۔

- Advertisement -

صارف نے بتایا کہ ’یہ بھارتی شہر بھوبنیشور میں 42ویں رینکنگ رکھنے والی آئی ٹی یونیورسٹی کی تصویر ہے جہاں والدین اپنے بچوں کو انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے تقریبا 17.5 لاکھ بھارتی روپے ادا کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’یہ کھانا کالج ہاسٹل میں دیا جارہا ہے پھر ہم حیران ہوتے ہیں کہ بھارت سے طلبہ بہتر تعلیم اور سہولیات کے لیے دوسرے مماک کیوں جاتے ہیں؟‘

صارف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر وائرل ہونے کے بعد بعد انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے نوٹس بھی جاری کردیا۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ کھانا تیار کرنے والے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ بطور سزا کاٹی جائے گی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو شدید نتقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں