اشتہار

خود کش حملہ آورکے سرکی تھانے میں لگی تصویر سے گہری مشابہت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بیدیاں روڈ لاہورمیں مردم شماری کی ٹیم پر ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے حملہ آور کی تصویر مبینہ طورپر پہلے سے ماڈل ٹاؤن تھانے میں آویزاں تھی، پولیس کو خود کش حملہ آور کاسر مل گیا جس کی تصویر سے گہری مشابہت ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانے میں لگی تصویر ایک اشتہار کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’اطلاع عام ۔۔ یہ دہشت گرد شہرمیں داخل ہوچکا ہے‘‘ مبینہ دہشت گرد کی تصویر کے ساتھ یہ اشتہار کچھ دن پہلے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں لگا اور آج بیدیاں روڈ پر خود کش دھماکہ ہوگیا۔

- Advertisement -

دھماکے کے بعد پولیس کو حملہ آور کا سر ملا ہے جو تھانے مین لگی تصویر سے مشابہت رکھتی ہے، دھماکے کے عینی شاہدین نے حملہ آور کی اشتہار میں لگی تصویر سے مشابہت کی تصدیق بھی کردی ہے۔

مزید پڑھیں : لاہور: مردم شماری ٹیم پر خودکش حملہ،5 فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید

جائے وقوعہ سے خود کش حملہ آورکے سرکے علاوہ دیگر اعضاء بھی مل گئے ہیں، واقعے کے بعد فورسز نے بیدیاں روڈ کے اطراف سرچ آپریشن کے دوران دس سے زائد افراد گرفتار کیے۔

حادثے میں زخمی وین ڈرائیور عثمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ حملے سے قبل مذکورہ وین محفوظ پورہ میں ایک پیٹرول پمپ پر رکی جہاں ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار نے گاڑی کا تعاقب کیا۔

سی سی ٹی وی کی مدد سے پیٹرول پمپ سے بھی ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں