جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ثنا جاوید اور احسن خان کے ’سکون‘ کی پہلی جھلک جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں معروف اداکارہ ثںا جاوید، احسن خان اور سدرہ نیازی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی پہلی جھلک کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس کی پہلی قسط کے بے تابی سے منتظر ہیں۔

’سکون‘ کی کہانی مصباح نوشین نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض سراج الحق نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

پہلی جھلک میں دکھایا گیا ہے کہ ’احسن خان اور ثنا جاوید گاڑی میں کہیں جارہے ہیں اچانک ان کی گاڑی خراب ہوجاتی ہے اور انہیں ہیں رکنا پڑ جاتا ہے۔‘

احسن خان، ثنا جاوید نے پوچھتے ہیں کہ ’تمہارا نام کیا ہے۔‘ لیکن وہ چُپ رہتی ہیں اور کچھ نہیں کہتیں۔‘

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثنا جاوید نے بھی ڈرامے کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

واضح رہے کہ ثنا جاوید متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس سے قبل انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

’ڈنک‘ میں ثنا جاوید پروفیسر نعمان اعجاز پر زیادتی کا الزام لگاتی ہیں جس کے بعد وہ خودکشی کرلیتے ہیں، ڈنک کی دیگر کاسٹ میں بلال عباس، ازیکا ڈینئل، یاسرہ رضوی ودیگر شامل تھے۔

احسن خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں منفی کردار نبھا چکے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں صبا قمر، میکال ذوالفقار، نعیمہ بٹ، رابعہ کلثوم ودیگر شامل تھے۔

سدرہ نیازی بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں