پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

2 سال سے جاری ساوند اور سندرانی کا تنازع حل، قبائل پر 6 کروڑ سے زائد کا جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی : سندھ میں 2 سال سے جاری ساوند اور سندرانی کا تنازع حل ہوگیا، جرگے نے دونوں قبائل پرچھ کروڑ چھتیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے تین اضلاع میں دو سال سے جاری ساوند اور سندرانی تنازع حل ہوگیا، خانگڑہ کے گوہر پیلس میں علی گوہر مہر اور خورشید شاہ نے جرگہ بلا کر تنازع حل کیا۔

جرگے میں دونوں قبیلے پر چھ کروڑ چھتیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جرگے کے مطابق سندرانی قبیلے پر ساوند برادری کے تیرہ قتل ثابت ہوئے،جس پر قبیلے پر تین کروڑ اکیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

- Advertisement -

ساوند قبیلے پر سندرانی برادری کے گیارہ قتل ثابت ہوئے، جس پر ساوند برادری پر تین کروڑ پندرہ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

پروفیسر اجمل ساوند، ایڈووکیٹ نورالہی سندرانی کے قتل کا ایک، ایک کروڑ جرمانہ عائد کیا گیا، جرگے میں تنازع حل ہونے کے بعد دعائے خیر مانگی گئی۔

خانگڑہ کے گوہر پیلس میں ہونے والے جرگے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں