جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

جادوگرنی ہونے کے شبے میں خاتون پر بہیمانہ تشدد، برہنہ پریڈ کروائی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شیو پوری میں ایک خاتون کو جادوگرنی ہونے کے شبے میں نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ سرِ عام برہنہ پریڈ بھی کروائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پر ایک فیملی نے حملہ کیا۔ ملزمان نے جوتوں اور چپلوں سے ان پر تشدد کیا اور پھر برہنہ کر کے علاقے میں پریڈ بھی کروائی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

خاتون نے انے شوہر کے ہمراہ پولیس میں شکایت درج کروائی۔ ایس پی رگھوونش سنگھ بھدوریا کے مطابق خاتون نے بتایا کہ 16 فروری کی صبح 10 بجے ملزمان نے ان پر حملہ کیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: خاتون کو چڑیل قرار دے کر زندہ جلا دیا گیا

درج شکایت کے مطابق جب وہ گھر لوٹ رہی تھیں تو پڑوسی کی فیملی نے انہیں روکا اور جادوگرنی ہونے کا الزام عائد کیا، جب خاتون نے انکار کیا تو ملزمان نے تشدد کرنا شروع کر دیا اور بعد میں کپڑے پھاڑ دیے۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزمان نے خاتون کو جوتوں اور چپلوں سے مارا جبکہ لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

خاتون نے شکایت میں پولیس کے عدم تعاون کا الزام بھی عائد کیا۔ متاثرہ نے ایس پی آفس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پولیس افسران ملزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ جب میں نے پولیس سے رجوع کیا اور پورا معاملہ بیان کیا تو کسی نے میرے الزامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا، میرا مطالبہ ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں