دمشق: شام میں حکومتی فورسزنےباغیوں کےساتھ شدیدجھڑپوں کےبعد ساحلی شہر ربیعہ کاکنٹرول حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شام کےشہر ربیعہ میں حکومتی فورسز اورباغیوں کےدرمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے بعدحکومتی فورسز نےشہرکا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔
شامی حکام کا کہنا ہےکہ ساحلی شہر پرقبضےسے علاقےمیں حکومتی افواج کی پوزیشن مزیدمستحکم ہوگی اورباغیوں کو ملنےوالی رسد پرقابو پایاجاسکے گا۔
- Advertisement -
شہر پرحملےکی حکمت عملی روسی فوج کےتعاون سےتیارکی گئی جبکہ روسی بمباری نےبھی شہرپرکنٹرول حاصل کرنےمیں اہم کرداراداکیا۔
واضح رہے کہ شام میں امریکی اتحاد اور روس دونوں کی جانب سے فضائی حملے جاری ہیں تاہم روس کی جانب سے کیے جانے والے حملے داعش کے خلاف موثرکردارادا کرنے میں مدد کررہے ہیں۔