منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی سے مذاکرات : فضل الرحمان کو مخالفت کا مشورہ کس نے دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اپوزیشن سے مذاکرات نہ کرنے کے حوالے سے فضل الرحمان کو کون سپورٹ کررہا ہے؟ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ن لیگ کی کچھ اہم شخصیات ایسا کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مذاکرات کی مخالفت کو ن لیگ کے ایک مخصوص گروپ کی حمایت حاصل ہے، ن لیگ کے چند سینئر رہنماؤں نے پس پردہ فضل الرحمان کو مذاکرات کی مخالفت کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات کی مخالفت کرنے والے لیگی رہنماؤں کو نوازشریف کی سپورٹ بھی حاصل ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ن لیگ کا دوسرا گروپ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ذریعے مذاکرات کا حامی ہے، تاہم لیگی رہنما مذاکرات سے پہلے عمران خان سے چند معاملات میں گارنٹیاں چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک رہنما جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا حتمی فیصلہ اسی لیے نہیں ہوا کیونکہ ن لیگ کی حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے، عمران خان سے بات کرناکسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سیاست اتنی گری نہیں کہ ہم عمران خان سے بات کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں