ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

توصیف احمد عبوری چیف سلیکٹر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکشن کمیٹی کے سینئر رکن توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انضمام الحق کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وجاہت اللہ واسطی عبوری جونیئر چیف سلیکٹر ہوں گے۔

- Advertisement -

پی سی بی کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبران وسیم حیدر، وجاہت اللہ واسطی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ توصیف احمد کو دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کے انتخاب کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جبکہ وجاہت اللہ واسطی کو جونیئر قومی ٹیم کے ٹورز کے لیے ٹیم سلیکشن کے لیے جونیئر چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں