جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ہوم ورک نہ کرنے پر ٹیچر کا کمسن طالبہ پر بدترین تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں ایک ٹیچر نے ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر طالبہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے ایک پرائمری اسکول میں ٹیچر نے طالب علموں کے سامنے ہوم ورک نہ کرنے پر طالبہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ واقعہ گزشتہ جمعہ کو مشرقی چین کے صوبے جیانگ کے شہر لانگ گینگ کے 5 نمبر پرائمری اسکول میں پیش آیا۔ طالبہ پر تشدد کا انکشاف اس وقت ہوا جب ملک کے سوشل میڈیا پر اساتذہ کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پہلے ٹیچر نے دو شاگردوں کو کوڑے مارے اور انہیں کھڑکیوں کے پاس الگ بٹھادیا اس کے بعد کلاس کے درمیان میں بیٹھی ایک لڑکی کو نشانہ بنایا۔

ٹیچر کی جانب سے طالبہ پر تشدد دیکھ کر دیگر ہم جماعت طالبعلم بھی خوف زدہ ہوگئے لیکن مذکورہ ٹیچر 4 منٹ تک کرسی سے گھسیٹ کر طالبہ کو ڈنڈے سے مارتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق اس طالبہ کو اس لیے سزا دی گئی کہ وہ اپنے پریکٹس کے کاغذات کلاس میں لانا بھول گئی تھی، مذکورہ طالبہ کے علاوہ دیگر طالبات کو بھی استاد کی جانب سے جسمانی سزا دی گئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی حکام نے استاد کو معطل کرکے اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں