اشتہار

روس اور یوکرین میں‌ عارضی سیز فائر ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین پر حملے کے نویں روز روس اور یوکرین میں شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکالنے پر اتفاق ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے شہریوں کے انخلا کےلیے 10 بجے عارضی سیز فائر کا آغاز کیا گیا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ سیز فائر شروع ہوتے ہی لوگ شہر ماریوپول اور وول نوواخا سے انخلا کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ گزشتہ دونوں ممالک میں متاثرہ علاقہ چھوڑنے والوں کو راستہ دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد یورپ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں ہیں جب کہ 10 لاکھ سے زائد یورپی شہریوں (یوکرینی) نے اپنی جانیں بچانے کےلیے یورپ کے دیگر ممالک کی جانب ہجرت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں