12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ کا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیت جوشی اور آرادھنا شاہ کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ 9 فروری کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

فلم میں شاہد کپور اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں دھرمیندر، ڈمپل کپاڈیا، ارجن پنچل ودیگر شامل ہیں۔

- Advertisement -

’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ کی کہانی آریان اور سیفرا کے گرد گھومتی ہے، آریان کو بہترین جیون ساتھی کی تلاش ہے وہ امریکا میں آفیشل اسائنمنٹ کے دوران لڑکی سیفرا سے ملتے ہیں اور اس سے محبت کرنے لگتے ہیں تاہم بعد میں پتا چلتا ہے کہ یہ ایک ناممکن محبت کی کہانی ہے یعنی کے سیفرا روبوٹ ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ شاہد کپور گھر والوں سے چھپاتے ہیں کہ سیفرا روبوٹ ہے بعد میں اہلخانہ کا اس کا علم ہوتا ہے۔

یوٹیوب پر فلم کے ٹریلر کو لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس کی ریلیز کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد کپور اور کریتی سینن پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں۔

شاہد کپور آخری بار فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ میں نظر آئے تھے جبکہ اداکارہ کریتی سینن اور پربھاس کی فلم ’آدی پورش‘ 16 جون کو ریلیز ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں