ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عید پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، خاتون سمیت کالعدم داعش کے 9 دہشتگرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا اور سی ٹی ڈی نے تین شہروں سے خاتون سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا اور سی ٹی دی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان سے خاتون سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ خاتون بھی کالعدم داعش کے نیٹ ورک کی متحرک رکن ہے۔

- Advertisement -

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت عدنان، عبدالحلیم، شیراز، بلقیس، عمر بن خالد ودیگر ناموں سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان عیدالاضحی پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لئے کوشاں ہے اور رواں ہفتے 124 کومبنگ آپریشنز میں 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں