ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’را‘ سے فنڈنگ حاصل کرنے والے دو دہشتگرد اسلام آباد سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

دارالحکومت اسلام آباد سے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے ہے۔

پولیس نے گرفتار دہشتگردوں کے حوالے انکشافات کیے کہ ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے فنڈنگ حاصل کرتے تھے، ملزمان پاکستان میں مختلف مذہبی، سیاسی اور دیگر اہم شخصیات کی ریکی کا کام کرتے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان دہشتگردی، تخریب کاری اور افرتفری پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ملزمان معید احمد اور مہران یونس کا تعلق گوجر خان سے ہے۔

- Advertisement -

دہشتگردوں کے خلاف انسداد دہشتگردی اور ایکسپلسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں