21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن نے سفیروں کی تعیناتی کی اجازت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ کو سفیروں  کی تعیناتی کی اجازت دیدی۔

ذرائع کے مطابق سفیروں کی تعیناتی کی اجازت سے متعلق الیکشن کمیشن نےسیکریٹری خارجہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سفرا کی تعیناتی روٹین کا معاملہ اورقومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔

الیکشن کمیشن نے 2 روز قبل وزارت خارجہ کو تعیناتی سے روک دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول آنے کے بعد سفرا کی تعیناتی  پراعتراض کیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور الیکشن کمیشن حکام میں اعتراضات ختم کرنےکیلئےملاقاتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم نے وزارت خارجہ کی درخواست پر18سفراکی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں