12.3 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

روس کی بمباری سے تاریخی چرچ بھی تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے یوکرین پر حملے میں اوڈیسا شہر پر بمباری کر دی جس سے آرتھوڈکس چرچ سمیت 6 عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس یوکرین جنگ کے دوران گزشتہ روز روسی افواج نے یوکرین کے اوڈیسا شہر پر بمباری کی جس کی زد میں آکر 6 عمارتیں تباہ ہوگئیں ان میں تاریخی آرتھوڈکس چرچ بھی شامل ہے۔

اس سے پہلے یوکرین نے ایک ڈرون حملے میں روسی ریجن کریمیا میں گولہ بارود کے ایک ڈپو کو اڑا دیا تھا جس کے بعد کریمیا میں ٹرینوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی ہے۔

- Advertisement -

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے سیکیورٹی فورم سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمارا مقصد کریمیا کی بھی واپسی ہے۔

دوسری جانب صدر زیلنسکی نے طنزیہ ریمارکس پر برطانیہ میں یوکرین کے سفیر کو برطرف کر دیا ہے۔

ایلون مسک کی روس یوکرین جنگ سے متعلق پیشگوئی؟

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال جون میں یوکرین کا روس پر آرتھوڈوکس عیسائیوں کے تیسرے بڑے مقدس چرچ کو نذر آتش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں