ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

وہ خوش نصیب خاندان جس کے 280 افراد حافظ قرآن!

اشتہار

حیرت انگیز

اللہ تعالیٰ کی آخری الہامی کتاب قرآن پاک حفظ کرنا بڑی سعادت ہے دنیا میں ایسا خوش نصیب خاندان بھی موجود ہے جس کے 280 افراد حافظ قرآن ہیں۔

ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ قرآن حفظ کرے اگر نہ کرسکے تو اپنی اولاد کو حافظ قرآن بنانے کی سعادت حاصل کرے لیکن دنیا میں ایسا خوش نصیب خاندان بھی ہے جس کے ایک دو یا دس بیس نہیں بلکہ 280 افراد حافظ قرآن ہیں اور اس خاندان کے سرپرست اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو حافظ قرآن بنتا دیکھ کر انتہائی مسرور ہیں۔

اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ یہ خاندان سعودی عرب یا کسی عرب ملک کا رہائشی ہے تو ہم بتاتے ہیں کہ وہ سعودی عرب یا خطہ عرب کے کسی بھی ملک نہیں بلکہ افریقہ کے ملک نائجیریا کا رہائشی خاندان ہے جس کے سرپرست شیخ داہیرو باؤچی التجانی ہیں جو خود ایک مذہبی اسکالر ہیں۔

- Advertisement -

شیخ داہیرو اس لحاظ سے بھی خوش نصیب ہیں کہ وہ اپنے خاندان کی چوتھی نسل کو بھی اپنی آنکھو ں سے دیکھ کر رہیں ہیں۔ انہیں اللہ تعالیٰ نے 95 بیٹا بیٹی، 406 پوتے پوتیوں، نواسے نواسیوں اور 100 پڑپوتوں سے نواز رکھا ہے۔ جن میں سے ان کے 77 بچے، 199 پوتے پوتیاں اور 12 نواسے نواسیاں حافظ قرآن ہونے کی سعادت رکھتے ہیں اور شیخ اس کو اپنے خاندان پر اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم کہتے ہیں۔

ایک ہی خاندان میں 280 افراد کا حافظ قرآن ہونا عالمی ریکارڈ ہے یہی وجہ ہے کہ ان کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔

شیخ داہیرو کہتے ہیں کہ ان کے خاندان میں ہر بچے کو حافظ قرآن بننے کی خواہش ہے۔

یاد رہے کہ حافظ قرآن کا اللہ تعالیٰ نے دنیا و آخرت میں خصوصی امتیاز سے نوازا ہے جہاں انہیں دنیا میں عزت ومرتبے میں بڑا درجہ دیا گیا ہے وہیں انہیں آخرت انہیں انتہائی انعام واکرام سے نوازا جائے گا جس کا ذکر ہمیں احادیث مبارکہ ﷺ میں بھی ملتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں