منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

مریض نے اپنے مسیحا کی آنکھوں میں دھول جھونک دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

یہ دنیا دھوکے بازوں سے بھری پڑی ہے بھارت میں ایک مریض نے اپنے مسیحا کی آنکھوں میں دھول جھونک دیا اور اسے جعلی نوٹ پکڑا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فراڈی مریض سے دھوکا کھانے والے یہ ڈاکٹر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر منانورا ہیں جنہوں نے ایک مریض کا علاج کیا لیکن اس کے بدلے انہیں 500 روپے کا چونا لگ گیا۔ ڈاکٹر نے بھی اس دھوکا دہی کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

ٹوئٹر کے مقابلے پر آنے والی میٹا کی نئی ایپ تھریڈ پر ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے جس میں اصل کی ہوبہو نقل جعلی نوٹ دکھایا گیا ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ یہ نوٹ اس نے خود تخلیق کیا گیا ہے یعنی آدھا حصہ اصل نوٹ کا ہے جب کہ بقیہ آدھا حصہ خود بنا کر جوڑا گیا ہے اور دوسرے حصے کے نوٹ نمبر 000000 دکھائی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

نوٹ کو اس مہارت سے جوڑا گیا کہ جب اس کو بطور کنسلٹنٹ فیس کلینک ریسپشن پر دیا گیا تو ریسپشنسٹ اس کو جانچ نہ سکا جب دھوکے باز مریض کے جانے کے بعد نوٹ کی غیر معمولی لمبائی پر توجہ دی گئی تو پتہ چلا کہ انہیں تو چونا لگ گیا۔

مریض کی ہوشیاری ،ڈاکٹر کو چُونا لگادیا

ڈاکٹر منانورا نے نوٹ کی تصویر کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مریض نے فیس کے بہانے یہ جعلی نوٹ استعمال کیا ہے جو خاص طور پر خود تخلیق کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوٹ وصول کرنے سے پہلے میرے ریسپشنسٹ نے اسے چیک نہیں کیا کیونکہ یہ سوچا نہیں جا سکتا تھا کوئی مریض اپنے مسیحا سے اس طرح بھی دھوکا کر سکتا ہے۔

آخر میں ڈاکٹر منورا لکھتے ہیں کہ حالانکہ میرا 500 روپے کا نقصان ہوا ہے پھر بھی مجھے اپنی عقل پر خوب ہنسی آئی اور میں نے اس نوٹ کو اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے کیونکہ یہ میری زندگی کی ایک مزیدار یاد ہے۔

صارفین کی اکثریت نے اس پوسٹ پر ڈاکٹر کی طرح ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بتائیں اس صورتحال پر ہم ہنسیں یا آپ سے ہمدردی کا اظہار کریں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں