ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پولیس نےشہریوں سے لائسنس اسلحہ جمع کرنا شروع کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں نیو ایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کےلئے پولیس نے اہم اقدام کرتے ہوئے شہریوں سے لائسنس اسلحہ بطور امانت جمع کرنا شروع کر دیے۔

نیوایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ روکنے کے لیے پولیس نے مساجد اور موبائل وین کے ذریعے اعلانات کرائے ہیں جس میں خبردار کیاگیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

مختلف تھانوں میں حدود میں پولیس نے بینئرز آویزاں کیے ہیں جس میں ہوائی فائرنگ سمیت ہلڑبازی کرنے والوں کو انتباہی پیغام دیا گیا ہے۔

سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگا

- Advertisement -

ایس  ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ مختلف تھانوں میں شہریوں نے امانت کے طور پر اپنے لائسنس اسلحہ جمع کروانے شروع کر دیے ہیں اور اب تک بلدیہ اور کیماڑی میں 68 سے زائد لائسنس ہتھیار جمع کر لئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ لاسنس اسلحہ مالکان کو کل یکم جنوری 2024 کی دوپہر سے واپسی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

کراچی پولیس چیف خادم حسین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں