ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شاہنواز دھانی سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

حارث رؤف کے ان فٹ ہونے پر ایشیا کپ کے لیے کولمبو طلب کیے جانے والے شاہ نواز دھانی کے متعلق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کئی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کے اہم فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث رؤف ان فٹ ہوگئے تھے جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے پاکستان سے زمان خان اور شاہنواز دھانی کو کولمبو طلب کیا تھا۔ زمان خان نے دو روز قبل کولمبو پہنچ کر ٹیم کو جوائن اور گزشتہ روز اپنا ون ڈے ڈیبیو بھی کرلیا۔ تاہم شاہنواز دھانی ویزا مسائل کی وجہ سے کل کولمبو کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

دھانی سے پاکستان سے کولمبو روانگی کے وقت دھانی سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی جہاز میں بیٹھے تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایشیا کپ 2023 کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ براستہ دبئی کولمبو پہنچ رہا ہوں۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر کے یہ تصویر شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اکثر صارفین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ کچھ دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے ان ہی میں کچھ نے دھانی کے کولمبو پہنچتے ہی پاکستان کے ایونٹ سے باہر ہونے کی پیشگوئی بھی کی۔

عبداللہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ پتہ چلے جب تک دھانی کولمبو پہنچے تب تک پوری پاکستانی ٹیم واپس آ جائے۔

گوکہ یہ پیشگوئی طنزیہ انداز کا ٹویٹ تھا مگر ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

دفاعی چیمپئن سری لنکا اتوار کو فائنل میں بھارت کے خلاف اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جب کہ پاکستان ٹیم خالی ہاتھ آج وطن واپس آئے گی دھانی بھی بغیر کوئی میچ کھیلے واپس لوٹیں گے۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں