ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ برقرار ہے۔

حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

30 دسمبر 2023 کو 966 افغان شہریوں میں 378 مرد، 276 خواتین اور 312 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

- Advertisement -

اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 454,446 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

افغانستان روانگی کے لیے 57 گاڑیوں میں 79 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں