اشتہار

دنیا کا سب سے بڑا مچھلیوں کا ایکوریم پھٹ گیا، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کا سب سے بڑا مچھلیوں کا سلنڈریکل ایکوریم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا لاکھوں لیٹر گلین پانی، ملبہ اور مچھلیاں سڑک پر پھیل گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جرمنی کے شہر برلن میں واقع ایک تفریحی کمپلیکس میں قائم دنیا کا سب سے بڑا فری اسڈینڈنگ سلنڈریکل ایکوریم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک ملین لیٹر پانی، ملبہ اور مچھلیاں سڑک پر پھیل گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ادارے کے درجنوں اہلکار وہاں پہنچ گئے جب کہ اطراف سے لوگوں کی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے کمپلیکس سے منسلک سڑک کو بند کر دیا گیا۔

- Advertisement -

مذکورہ عمارت جس میں ایک ہوٹل، میوزیم، دکانیں اور ریستوران ہیں اس میں دنیا کا یہ سب سے بڑا فری اسٹینڈنگ بلیناکار ایکوریم 14 میٹر کی اونچائی پر نصب تھا اور اس میں 1500 انواع اقسام کی مچھلیاں رکھی گئی تھیں جو وہاں آنے والوں کو بہترین تفریح فراہم کرتی تھیں۔

برلن پولیس کا کہنا ہے کہ اس بڑے ایکوریم کے پھٹنے سے سمندری حیات کا تو نقصان ہوا ہے ساتھ ہی شیشے کے ٹکڑے لگنے سے دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے برلن فائر بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ ریسکیو اہلکار ملبے کی وجہ سے عمارت کے زیریں منزل تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر تھے۔ ریسکیو کتوں کو جائے وقوعہ پر بھیجا جا رہا ہے۔

 

ترجمان نے کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ایکوریم کے پھٹنے کی وجہ کیا تھی۔ تاہم کمپلیکس کے ہوٹل میں رہائش پذیر تقریباً 350 کو عمارت سے نکلنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ہوٹل چھوڑنے والے لوگوں کو پناہ فراہم کرنے کیلیے کمپلیکس میں بسیں بھیجی گئیں کیونکہ اس وقت برلن میں باہر کا درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں