اشتہار

ٹک ٹاک نے صارفین کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنے فیچر میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے ٹک ٹاک نے ’فار یو فیڈ‘ نامی فیچر میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے اس فیچر کے بعد صارف کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنی فیڈ پر نظر آنے والی ناپسندیدہ ویڈیوز کو ہٹا سکیں۔

یہ نیا فیچر ٹک ٹاک کی جاری کوششوں کا حصہ ہے تاکہ صارفین خود اظہار کے قابل بنانے کے ساتھ ایک پر لطف تجربہ یقینی بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

فار یو فیڈ‘ ایک ایسا فیچر ہے جو ٹک ٹاک صارفین کو کانٹینٹ، کری ایٹرز، کمیونٹیز اور مصنوعات کا تنوع دریافت کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ صارفین کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ اُن کے فیڈز پر کچھ ایسی ویڈیوز یا کانٹینٹ آجاتا ہے جو اُن کی مرضی یا پسند کے مطابق نہیں ہے۔

اس صورت حال سے نمٹنے کی غرض سےٹک ٹاک صارفین کے لیے ’فار یو‘ فیڈ کی تجاویز کو ریفریش کرنے کاایک نیا طریقہ متعارف کرایا جس سے وہ کانٹینٹ کو اس طرح دیکھ سکتے ہیں جیسے اْنھوں نے ٹک ٹک کے لیے ابھی سائن اپ کیاہو۔

صارف کی جانب سے منتخب کیے جانے والے آپشن کے بعد اُس کی ٹائم لائن پر اُسی طرح کی ویڈیوز آئیں گی جس کا وہ انتخاب کرے گا۔ ریفریش کرنے کا فیچر فعال کرنے سے ایسی کوئی بھی ترتیبات مسترد نہیں ہوں گیں جنھیں استعمال کرنے والے پہلے ہی ان اکاؤنٹس کو فعال کرنے یا ان پر اثر انداز ہونے کے لیے منتخب کیے ہوں اور جنھیں وہ پہلے ہی فالو کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں