منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

ٹام کروز کو مشن امپاسبل 7 کے لیے کتنی رقم ادا کی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ کے معروف ایکٹر ٹام کروز اپنی فلموں کے لیے بہت زیادہ تنخواہ لینے کے لیے مشہور ہیں اور ’’مشن امپاسبل – ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون‘‘ کے لیے بھی انھوں نے خاصی رقم چارج کی ہے۔

اپنے اسٹنٹس کے لیے مشہور اداکار نے مشن امپاسبل 7 کے لیے جو فیس چارج کی ہے وہ 12 سے 14 ملین ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے، تاہم ٹام کروز نے مذکورہ فلم کے لیے اتنی زیادہ رقم بھی نہیں لی جتنی کہ وہ ماضی میں پروڈیوسرز سے لیتے آئے ہیں۔

مشن امپاسبل فرنچائز اب تک دنیا بھر سے 3.8 بلین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے اور مشن امپاسبل 7 کی ریلیز کے ساتھ ہی ان اعداد و شمار میں مزید اضافہ ہونے جارہا ہے۔

- Advertisement -

یہ ایکشن اسپائی سیریز سب سے کامیاب فرنچائزز میں سے ایک بن چکی ہے، جس کی بنیادی وجہ ٹام کروز ہیں جو فلم میں ایتھن ہنٹ کا کردار نبھاتے ہیں، سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ جان لیوا اسٹنٹ سے بھی گریز نہیں کرتے۔

ٹام کروز آج کے دور میں سب سے زیادہ بینک بیلنس کے حامل اداکاروں میں سے ایک تصور کیے جاتے ہیں جب کہ وہ چار دہائیوں سے ناظرین کی پسند بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کسی بھی اداکار کی تنخواہ کے اہم عوامل میں سے ایک ناظرین میں اس کی پذیرائی ہے اور اس معاملے میں ٹام کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں