منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سیاحوں کا رش: مری جانے والے راستے بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملکہ کوہسار میں سیاحوں کے بے پناہ رش کے باعث حکومت نے مری جانے والے تمام راستے بند کرنے کا فیصلہ ‏کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مری جانے والے تمام راستے بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے راستے بند کرنےکا ‏فیصلہ مری میں رش کےباعث کیا گیا۔

وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کومری سےواپسی کے راستے سے لایا جائے گا۔

- Advertisement -

اس سے قبل شیخ رشید نے مری اور گلیات جانےوالےسیاحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ برفباری کی وجہ ‏سےمری اورگلیات میں بےپناہ رش ہے ایک لاکھ سےزائدگاڑیاں مری اور گلیات کی طرف جاچکی ہیں لہذا مری اور ‏گلیات کی طرف سفرسےفی الحال گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور مری انتظامیہ 24گھنٹے سرگرم عمل ہیں بڑھتےرش کی وجہ سےمری کی جانب ‏ٹریفک کی روانی سست ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک میں بڑھتی ہوئی مقامی سیاحت کو عام آدمی کی ‏خوشحالی قرار ‏دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے لکھا کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہو ‏چکی ہیں ہوٹلوں اور ‏اقامت گاہوں کے کرائے کئ گنا اوپر چلے گئے ہیں سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی ‏خوشحالی اور آمدنی میں ‏اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں