ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مکران میں ٹرک کو آگ لگ گئی، 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول کے قریب ٹرک الٹ گیا جس سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے کے باعث ٹرک میں آگ لگ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول کے قریب ٹرک الٹنے کا واقعہ رونما ہوا ہے جس سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے کی وجہ سے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس حکام کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرک کو حادثہ پیش آیا، ٹرک الٹنے کے بعد اس میں اچانک آگ لگ گئی جس نے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ٹرک میں موجود تینوں افراد کو شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ جاں بحق ہوئے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پرٹرک کے گرنے سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے، ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں