جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

طوبیٰ انوار کی ’دبئی‘ کے صحرا میں سیروتفریح کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ طوبیٰ انوار کا دبئی کے صحرا میں سیر سپاٹے کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر ہوگئی۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ڈراما سیریل ’بے بی باجی‘ میں مایہ ناز اداکاری کرنے والی طوبیٰ انوار نے دلکش تصاویر جاری کیں جس میں انہیں دبئی کے صحرا میں سیر و تفریح کرتے دیکھاگیا۔

تصاویر میں اداکارہ طوبیٰ انوار کو  سر پر رومال لپیٹے مختلف پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ جیپ میں بیٹھی نظر آرہی ہیں ساتھ ہی دیگر تصاویر میں انہیں چیل کو اپنے ہاتھ پر بٹھائے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)

- Advertisement -

طوبیٰ انوار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن  میں لکھا کہ’کوئی پرواہ نہیں ‘۔

اداکارہ طوبی انور نے چند گھنٹے قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ طوبی انور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)

طوبیٰ انور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ’فرحت‘ کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے میں وہ جنید جمشید نیازی کی اہلیہ بنی تھیں۔

بے بی باجی کی دیگر کاسٹ میں منور سعید، ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، عینا آصف، فضل حسین ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں