14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کیا مغرب ایک بار پھر صلیب اور ہلال کی جنگ چاہتا ہے؟ ترک صدر

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مغربی کی جانب اسرائیل کی بے جا حمایت پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا مغرب ایک بار پھر صلیب اور ہلال کی جنگ چاہتا ہے؟

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے غزہ حملوں اور انسانیت سوز مظالم پر مغربی اور یورپی ممالک کی جانب سے غاصب اسرائیل کی بے جا حمایت پر دنیا سے سوال کر دیا ہے کہ کیا مغرب ایک بار پھر صلیب اور ہلال کی جنگ چاہتا ہے؟

استنبول میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مغرب نے ایسی کوئی کوشش کی تو جان لے کہ ہم ابھی زندہ ہیں۔ ہم لیبیا، شام اور کاراباخ میں تمہیں طاقت دکھا چکے ہیں۔ اسرائیل بتائے کہ فلسطین میں اس کا وجود کہاں سے آیا؟

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حماس نہیں بلکہ نیتن یاہو اور اسرائیل ہیں اور اسرائیلی مظالم  کے پیچھے مرکزی مجرم مغربی طاقتیں ہیں۔ غاصب اسرائیلیوں نے دنیا کو خریدا ہوگا لیکن ترکیہ اسرائیل کا مقروض نہیں ہے اور ہم اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دلوا کر رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پچھلے 22 دنوں سے کھلے عام جنگی جرائم کر رہا ہے لیکن مغرب نے اس پر ردعمل دیا اور نہ ہی جنگ بندی کا مطالبہ کیا وہ اسرائیل کے جرم میں برابر کا شریک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں