اشتہار

’بھانجی کو 18ویں سالگرہ مبارک، اداکارہ نے تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے بھانجی کی 18ویں سالگرہ پر انہیں مبارک باد پیش کی اور تصاویر بھی شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے ناؤمیکا سارن کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹوئنکل کھنہ نے ناؤمیکا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری بھانجی 18 سال کی ہوگئی ہے سالگرہ مبارک ہو، آپ کو ایک چھوٹی بچی سے پراعتماد خاتون کی طرف بڑھتتے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

سابقہ اداکارہ نے بھانجی کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔

ناؤمیکا نے سالگرہ کی مبارک باد دینے پر خالہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کا بہت شکریہ ماسی، میں آپ سے سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ ناؤمی سارن کھنہ سابقہ اداکارہ اور ٹوئنکل کھنہ کی بہن رنکی کھنہ کی بیٹی ہیں۔

رنکی کھنہ فروری 2003 میں سمیر سارن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں ان کی بیٹی ناؤمیکا نے آج اپنی 18ویں سالگرہ منائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں