منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ٹوئٹر کے بلیو ٹک صارفین کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بلیو ٹک صارفین کے لیے پیغام ایڈٹ کرنے کے دورانیے میہں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ٹوئٹر بلیو کے آفیشل اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ اس فیچر کے تحت اب ٹوئٹس کو ایک گھنٹے تک ایڈٹ کیا جاسکے گا البتہ یہ سہولت صرف ان صارفین کے لیے ہوگی جو ہر ماہ ٹوئٹر کو فیس ادا کرتے ہیں۔

اس فیچر سے مستفید ہونے والے بلیو ٹک صارفین اپنے ٹوئٹ میں ایک گھنٹے کے اندر اندر تبدیلی کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ٹویٹر بلیو سبسکرائبرز (ویریفائیڈ اکاؤنٹس) کیلئےایڈٹنگ کا فیچر گزشتہ سال ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے اعلان کے بعد متعارف کرایا گیا تھا۔

ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین جن کا بلیو ٹک ہے اور وہ فیس ادا کرتے ہیں، وہ ٹوئٹر پر آنے والے جدید فیچرزسے مستفید ہوسکیں گے۔

یہ پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر بلیو ٹک صارفین کو خوشخبری سنادی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایلون مسک نے پلیٹ فارم پر آڈیو و ویڈیوز کالز متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر صارفین بہت جلد آڈیو اور ویڈیو چیٹ کرسکیں گے، ٹوئٹر کے ذریعے دنیا بھر میں لوگ کہیں بھی فون نمبر کے بغیر بات کرسکیں گے۔

ایلون مسک نے لکھا تھا کہ واٹس ایپ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، ٹوئٹر جلد آڈیو ویڈیو کال شروع کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں