ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

گٹکا، ماوا بنانے والے دو ملزمان گرفتار،250 کلو چھالیہ و تمباکو برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سرجانی پولیس نے گٹکا اور ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مارتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ڈھائی سو کلو چھالیہ و دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

آے آر وائی نیوز کے مطابق سرجانی پولیس کی جانب سے گٹکا اور ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپا مارا گیا جہاں بڑی تعداد میں مضر صحت مواد تیار کیا جارہا تھا، گٹکا اور ماوا تیار کرنے کے لیے ملزمان کیمیکل کا بھی استعمال کررہے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ 250 کلو چھالیہ، تمباکو اور چونے سمیت کیمیکل و دیگرسامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان مذکورہ کارخانے میں چھپ کر گٹکا ماوا تیار کرتے تھے، جس کے بعد اسے شہر میں سپلائی کیا جاتا تھا، ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں گٹکا اور ماوا پر پابندی عائد ہے مگر اس کے باجود ان اشیا کا ملنا کوئی مشکل نہیں، نوجوان اور بڑی عمر کے مرد حضرات اکثر عوامی مقامات پر ان کا استعمال کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں