اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

کویت: باتھ روم میں خفیہ کیمرا لگانے پر دو غیر ملکیوں کو سخت سزا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں خواتین کے باتھ روم میں خفیہ کیمرا لگانے پر ایک ہندوستانی اور مصری کو سخت سزا سنادی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کی بدعنوانی کی عدالت نے دو تارکین وطن (ایک ہندوستانی اور ایک مصری) جن پر خواتین کے باتھ روم میں کیمرہ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا سخت سزا سنائی گئی۔

عدالت کی جانب سے دونوں غیر ملکیوں کو دو سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی اور سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدری کا حکم دیا گیا، جبکہ موبائل فون جس سے ویڈیوز بنائی گئیں انہیں ضبط کرلیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق فروانیہ گورنریٹ میں ایک کویتی خاتون کومقامی بینک کے خواتین کے باتھ روم میں خفیہ طریقے سے لگایا گیا موبائل فون ملا، جس کا کیمرہ ویڈیو بنانے کی غرض سے چالو حالت میں تھا، خاتون نے فوری طور پر پولیس کو شکایت کی جس کے فوری بعد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

باتھ روم میں خفیہ کیمرہ لگانے پر پرنسپل کی پٹائی، ویڈیو سامنے آگئی

اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے ایک اعلان سامنے آیا کہ کرمینل سیکیورٹی سیکٹر کے جنرل ڈپارٹمنٹ برائے کرمنل انویسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک عرب اور ایک ایشیائی شہری کو فون کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں