اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی دو درخواستوں پر سماعت 10 اکتوبر کو ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدےسے ہٹانے کی دو درخواستوں پر سماعت دس اکتوبر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی 2الگ الگ درخواستیں 10 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے، درخواست محمد اعوان ثقلین کی درخواست پر الیکشن کمیشن 10 اکتوبر کو ابتدائی سماعت کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف اب بھی غیرملکی اداروں سےممنوعہ فنڈنگ لےرہی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن ریکارڈ سے بطور سربراہ پی ٹی آئی ہٹایا جائے اور پی ٹی آئی کو انتخابی نشان لینےکے لئے نااہل قرار دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں