تازہ ترین

مصنوعی جنگل میں خونخوار چیتوں کی لڑائی، ویڈیو وائرل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر ہوئی جس میں دو خونخوار چیتوں کو لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں واقع پینچ نیشنل پارک کی ہے، جہاں سیاح گاڑی میں بیٹھ کر جنگل کا دورہ کررہے تھے کہ اسی دوران اُن کی نظر چیتوں پر پڑی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاح نے ریکارڈنگ شروع کر کے ڈرائیور سے گاڑی روکنے کا کہا اور پھر وہ اس لڑائی کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرنے لگا۔

ڈرائیور سیاحوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مذکورہ مقام سے گاڑی آہستہ آہستہ دو لے گیا تاکہ کوئی بھی چیتا اُن پر حملہ نہ کردے۔

اس ویڈیو کو پہلے یوٹیوب اور پھر ٹویٹر پر شیئر کیا گیا جس کے بعد صارفین نے سیاحوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہوں نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات وائلڈ لائف حکام سے نیشنل پارک میں سیاحوں کے دورے پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والی گاڑی کے علاوہ جائے مقام پر مزید دو گاڑیاں بھی موجود تھیں، جنہیں دیکھ کر صارفین کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی چیتا کسی سیاح پر حملہ کردیتا تو اس کا کون ذمہ دار ہوتا؟ البتہ چند صارفین نے اسے دیکھ کر پسند بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -