ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دو پائپ لائنیں پھٹ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی2پائپ لائنیں پھٹ گئیں۔

ٹھٹھہ:2 پائپ لائنیں پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی، اس کے علاوہ 3پمپنگ اسٹیشن تھرڈ فیز، فورتھ فیز اور کے ٹو مکمل طور پر بند ہوگئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں پمپ بند ہونے سے کراچی کو 2کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی نہیں ہوسکے گی۔

- Advertisement -

پائپ لائن

ذرائع کے مطابق پائپ لائنیں پانی کے بیک پریشر کے باعث پھٹی ہیں، مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا، پائپ لائنیں پھٹنے کی وجہ سے شاہ لطیف ٹاؤن، لانڈھی، ملیر، کورنگی، قائدآباد ودیگر علاقوں میں پانی کا بحران رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں