23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

متحدہ عرب امارات کا مریخ پر انسانی شہر آباد کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات نے مریخ پر انسانی شہر آباد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے مریخ پر ایک صدی بعد 2117ء میں مریخ پر ایک انسانی شہر آباد کرنے کا اعلان کیا ہے، منصوبے کا اعلان دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا، منصوبہ دبئی کے 100 سالہ قومی پروگرام برائے سائنسی ترقی کا حصہ ہے۔

عرب دنیا سائنسی تحقیق کے مشن پر اپنا پہلا خلائی جہاز بھیجے گی۔

- Advertisement -

اماراتی انجنیئروں کی ایک ٹیم ،سائنس دانوں اور محققین کے ایک گروپ نے مریخ پر پہلے انسانی شہر کو آباد کرنے کا تصور پیش کیا ہے، اس منصوبے پر اس شعبے میں خصوصی مہارت رکھنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور سائنسی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا۔

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ طویل عرصے سے دوسرے سیاروں پر انسانوں کو بھیجنا ایک خواب رہا ہے، اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے کوششیں تیز کرے گا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ انسانی خواہشات کی کوئی حد نہیں ہے اور جب کوئی اس دور کی سائنسی ایجادات کی جانب دیکھتا ہے تو اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ انسانی صلاحیتیں ہی اس خواب کو حقیقت کا روپ دے سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ایک ایسا بیج ہے، جو آج ہم بو رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آنے والی نسلیں اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں