جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

یو اے ای قونصل جنرل کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کراچی کے خصوصی دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای قونصل جنرل سے انتہائی گرمجوشی سے ملے اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی نے وزیراعظم سے پاکستان میں کاروبار اور انویسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی۔

- Advertisement -

یو اے ای قونصل جنرل نے اپنی گفتگو میں کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانی تاجروں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ امدادی کاموں سمیت تجارتی منصوبوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

بخیت عتیق الرومیتی کا مزید کہنا تھا کہ نٸے تجارتی منصوبے پاکستانی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہوں گے، یو اے ای حکومت برادر ملک پاکستان کو ہر لحاظ سے مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔

اماراتی قونصل جنرل نے وزیر اعظم پاکستان کو اپنے صاحبزادے حمد بخیت کی شادی کا دعوت نامہ بھی پیش کیا

وزیر اعظم نے اماراتی قونصل جنرل کو بیٹے کی شادی پر مبارک باد دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں یواے ای کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں