منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

برطانیہ میں غیرملکیوں کیلئے نئے قوانین کا نفاذ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ نے امیگریشن اور ویزا قوانین میں نئی ترامیم کی ہیں جس کے تحت ملک میں آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد کو محدود کیا جاسکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے نئے قوانین کا اطلاق کیا گیا ہے، ان قواعد ضوابط کے تحت فیملی ویزے اور برطانیہ آنے والے ہنرمند افراد کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

حکومت کے اس اقدام کا مقصد ملک میں آنے والے غیرملکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کم کرنا ہے، مذکورہ قوانین میں تنخواہوں کی حد میں ا ضافے کو اہمت دی گئی ہے۔

- Advertisement -

 immigration

رپورٹ کے مطابق ہنرمند کارکنوں کے برطانوی ویزے کے لیے تنخواہ کی حد 26 ہزار 200 سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کر دی گئی ہے تاہم کم از کم تنخواہ کی حد کا اطلاق صحت اور سماجی نگہداشت اور اساتذہ وغیرہ پر نہیں ہوگا۔

برطانوی حکومت نے فیملی ویزے کے لیے کم از کم تنخواہ کی حد بھی 18 ہزار600 سے بڑھا کر 29ہزار پاؤنڈ کر دی ہے۔

تاہم نئے قوانین کے تحت سماجی نگہداشت کے شعبے میں کام کرنے والے افراد اب انحصار کرنے والوں کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔

فیملی ویزا کے لیے کم از کم تنخواہ کی حد 2025 تک بڑھا کر پاؤنڈ34,500 اور پھر پاؤنڈ38,700 کر دی جائے گی یاد رہے کہ نئے قوانین کا اطلاق ویزا کی تجدید کے وقت فیملی ویزا رکھنے والوں پر نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں