منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

اب عمرہ ویزا کتنے ماہ کے لئے جاری ہوگا؟ سعودی وزارت حج و عمرہ کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی مدت سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عمرہ ویزا اب 3 ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صارفین کے سوال پر عمرہ ویزے کی مدت سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

جس میں کہا ہے کہ عمرہ ویزا اب 3 ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے اور اور اس کی تین ماہ کی میعاد ویزے کے اجرا سے شروع ہوجائے گی۔

- Advertisement -

صارفین نے سوال کیا تھا کہ عمرہ ویزے کی میعاد کب سے شروع ہوتی ہے؟ جس کے جواب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی میعاد ہجری سال کی 15 ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو۔

سعودی حکام نے ہر سال حج سیزن اور مکہ اورمدینہ میں زائرین کی آمد کے پیش نظر بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کی آخری تاریخ 15 ذی قعدہ کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے عمرہ سیزن 29 ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں