20.6 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، فلسطینی مندوب پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کے داخلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں فلسطینی مندوب پھٹ پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیر کے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس مسجد اقصیٰ میں صہیونی سخت گیر وزیر کے داخل ہونے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس میں شریک فسلطینی مندوب پھٹ پڑے اور عالمی برادری کو اس کے متعصبانہ رویے پر آئینہ دکھا دیا۔

فلسطینی مندوب ریاض منصور نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اقوام عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کا خیال رکھا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر سیکیورٹی کونسل نے اسرائیل کو نہ روکا تو پھر فلسطین روکے گا۔

فلسطینی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی وزیر کے اس اشتعال انگیز اقدام کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے انتہا پسند وزیر مسجدِ اقصی میں داخل ، عالمی برادری سخت برہم

واضح رہے کہ منگل کے روز اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ بین گویر مسجدِ اقصی میں داخل ہوگئے تھے۔ صہیونی وزیر کے اس اشتعال انگیز اقدام کے خلاف عالمی برادری نے شدید ردعمل اور برہمی کا اظہار کیا تھا چین اور یو اے ای نے سلامتی کونسل سے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں