12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

یوپی میں یوگی حکومت نے حلال مصدقہ مصنوعات پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنو: یو پی میں یوگی حکومت کی جانب سے مصدقہ حلال مصنوعات پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد انتظامیہ نے کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف ایس ڈی اے (فوڈ سیفٹی اینڈ ایڈمنسٹریشن) کی جانب سے لکھنو کے کئی علاقوں میں واقع دکانوں اور ملٹی اسٹورز پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔

یوگی حکومت کے اس حکم کے خلاف سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر نے اقلیتی کمیشن میں شکایت پیش کی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یوگی حکومت کی جانب سے حلال مصنوعات بشمول ڈیری، ملبوسات اور ادویات کی تقسیم کاری اور فروخت پر یہ کہہ کر پابندی لگا دی ہے کہ یہ غیر قانونی ہے۔

ریاستی حکومت کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بیکری کی اشیا، چینی، خوردنی تیل اور دیگر مصنوعات کی تقسیم کاری اور فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے گی جن پر تیار کنندہ کمپنیوں نے ‘حلال مصدقہ’ کا لیبل لگایا ہوا ہوگا۔

ایف ایس ڈی اے کے اسسٹنٹ کمشنر ایس پی سنگھ کے مطابق لکھنؤ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، اس دوران گومتی نگر، علی گنج، حضرت گنج، نڑھی اور وکاس نگر میں کارروائیاں کی گئیں۔

دریں اثنا، جمعیۃ علما ہند حلال ٹرسٹ کے سی ای او نیاز اے فاروقی نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حلال ٹرسٹ کا سرٹیفکیٹ قواعد کے مطابق دیا جاتا ہے اور صرف ایکسپورٹ کے لیے ہے۔

یوپی میں حلال سرٹیفکیشن پر پابندی لگائے جانے کے خلاف سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر نے قومی اقلیتی کمیشن سے شکایت کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کا حکم بادی النظر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں