17.3 C
Dublin
منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

امریکا بھارت تعلقات میں بڑی دراڑ، امریکی سفیر کا سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا امریکا کو غیرمعینہ مدت کیلئے بھارت کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا بھارت تعلقات میں بڑی دراڑ آگئی، امریکا کی جانب سے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

امریکی اخبار پولیٹیکو نے بتایا کہ بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کیساتھ تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا عندیہ دے دیا۔

- Advertisement -

ایرک گارسیٹی روز دیا کہ امریکا کو غیرمعینہ مدت کیلئے بھارت کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہوگا، ہردیپ سنگھ نجر تنازع کے باعث امریکا اوربھارت کے تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے۔

دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونےکا الزام انتہائی سنگین ہے، بھارت کوہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مزید کہاہے امریکا میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔

مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکا میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھائی، سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کوامریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے کینیڈا نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگایا جس کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، کینیڈا کے الزامات کی تصدیق فائیو آئیز نے بھی کی، جس میں امریکی انٹیلیجنس بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں