منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

حماس کی معلومات کیلیے امریکا نے بڑی پیشکش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے حماس کی مالی معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر کی پیشکش کر دی۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ امریکا حماس کے پانچ فنانسرز یا گروپ کے مالیاتی میکانزم میں خلل کا باعث بننے والی کسی بھی چیز کے بارے میں معلومات کے لیے 10 ملین ڈالر تک کی پیشکش کر رہا ہے۔

محکمے نے کہا کہ پانچوں افراد عبدالباسط حمزہ الاحسن خیر، عامر کمال شریف الشوا، احمد صدو جہلب، ولید محمد مصطفیٰ جد اللہ اور محمد احمد عبد الدائم نصراللہ ہیں جنہیں امریکا نے پہلے عالمی "دہشت گرد” قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ خارجہ نے بتایا کہ پہلا فنانسر، جسے حمزہ کے نام سے جانا جاتا ہے سوڈان میں مقیم ہے اس نے حماس کے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں متعدد کمپنیوں کا انتظام کیا ہے اور حماس کو تقریباً 20 ملین ڈالر کی منتقلی میں ملوث ہے۔

محکمے نے کہا کہ حماس کے تین کارکن جن کا حوالہ دیا گیا ہے – عامر کمال شریف الشوا، احمد صدو جہلب اور ولید محمد مصطفیٰ جد اللہ – ترکی میں گروپ کے سرمایہ کاری کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں