جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

عثمان خواجہ کو بیٹ سے امن کی فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو بیٹ سے امن کی فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑ گیا۔

آئی سی سی کے دہرے معیار کا شکار عثمان خواجہ کو بیٹ سے امن کی فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑ گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فاختہ کا اسٹیکر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے میچ کے تیسرے روز ہٹانا پڑا، یہ واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے 19 ویں اوور میں پیش آیا۔

- Advertisement -

عثمان خواجہ نے نئے بیٹ کے لیے پویلین کی طرف اشارہ کیا جس کے بعد 12 ویں کھلاڑی میتھیو رنشا کچھ بیٹ لے کر آئے جس میں سے عثمان خواجہ نے ایک بیٹ منتخب کیا اور یوں انہیں پابندی والا فاختہ کا لوگو ختم کرنا پڑا۔

انہوں نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں امن کی فاختہ کا لوگو لگانے کی درخواست کی تھی جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مسترد کردیا تھا۔

عثمان خواجہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتے تھے، وہ پرتھ ٹیسٹ میں اپنے جوتوں پر نعرہ بھی لکھنے کے خواہشمند تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں