20.6 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ویڈیو: روایتی رسومات کے ساتھ ’’پالتو کتے‘‘ کی انوکھی شادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پالتو کتے اور کتیا کی انوکھی شادی ہوئی جس میں عام انسانی شادی کی تمام رسومات ادا کی گئیں شادی کی تقریب کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں بعض اوقات ایسی ایسی عجوبہ تقریبات اور واقعات ہوتے ہیں کہ دیکھنے اور سننے والے حیران رہ جاتے ہیں۔ وہاں توہمات کو اتنی اہمیت دی جاتی ہے کہ کبھی درخت کی انسان سے شادی کرائی جاتی ہے تو کبھی گدھے کی کتے سے اور کبھی دیگر جانوروں کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا جاتا ہے۔ ان توہمات سے صرف کم پڑھے لکھے نہیں بلکہ بھارتی معاشرے میں اہم مقام رکھنے والے شخصیات بھی متاثر ہوتی ہیں۔

تاہم ان دنوں سوشل میڈیا پر کتے اور کتیا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک خاندان کے پالتو کتے کی شادی کی تقریب ہے۔ اس شادی میں انسانوں کی شادی کی طرح بھارتی سماج میں رائج تمام رسومات کو انجام دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ہتیندر سنگھ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس شادی کی تقریب کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پالتو کتے کو باقاعدہ دولہا بنا کر اس کی بارات باجے تاشوں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے لے جائی جاتی ہے۔

دولہا میاں بنے کتے کو سرخ شیروانی اور سر پر سرخ ہی کُلاہ پہنایا گیا ہے جب کہ اسے ایک الیکٹرک کھلونا کار میں بٹھا کر شادی ہال میں لے جایا گیا ہے جہاں دلہن (کتیا) والے باراتیوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

زرق برق لباس پہنے باراتی شادی ہال پہنچنے پر دولہا کتے کو گود میں لے کر سرخ دوپٹے کے سائے میں شادی ہال میں داخل ہوتے ہیں۔

اس شادی میں ہلدی اور مہندی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جب کہ منڈپ میں کتا دولہا اپنی کتیا دلہن کو ورمالا (ہار) پہناتا ہے۔ دلہن نے بھی سرخ دوپٹہ پہنایا گیا ہے۔ تقریب کے مہمانوں کی تواضع کھانے اور آئسکریم سے کی جاتی ہے۔

شادی کی تقریب انجام پر پہنچنے پر دلہن کتیا کو ایک سجی ہوئی ڈولی میں بٹھا کر سسرال رخصت کیا جاتا ہے اور اس ڈولی کو باقاعدہ کہار کا روپ دھارے نوجوان اٹھائے ہوتے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل اس دلچسپ ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ کر چکے ہیں اور اس پر مختلف کمنٹس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں