ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’’بابر چاچو‘‘ کا عمر گل کی ننھی پری کیلیے خوبصورت سرپرائز، دل چھو لینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بابر اعظم بچوں سے بہت پیار کرتے ہیں جس کا اظہار وہ کرتے رہتے ہیں گزشتہ روز انہوں نے سابق کرکٹر عمر گل کی بیٹی کو سالگرہ پر سرپرائز دے دیا۔

سابق قومی پیسر عمر گل کی ننھی پری کی گزشتہ روز سالگرہ تھی۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ننھی زینب کو خوبصورت سرپرائز دے ڈالا جس سے اس کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔

عمر گل نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بابر اعظم کو زینب کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ اس ننھی پری کو سالگرہ کا تحفہ دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

عمر گل نے اس ویڈیو کو خوبصورت کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’’میچ کے فوری بعد بابر چاچو کی جانب سے میری بیٹی کے لیے بہترین سرپرائز‘‘۔

سابق پیسر نے بابر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے زینب کی سالگرہ کے دن کو مزید یادگار بنا دیا، آپ کا بہت شکریہ، اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ کامیابی عطا فرمائے۔

 

اس سے قبل عمر گل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ سیلفی جاری کی اور ساتھ ہی بتایا کہ زینب نے بابر ’چاچو‘ کیساتھ سیلفی لی ہے ۔ ساتھ لکھا کہ ’سال کی بہترین سیلفی کا ایوارڈ میری بیٹی زینب کے لیے، کیونکہ اس نے بابر چاچو کے ساتھ ایک پیاری سی سیلفی لی ہے۔‘

عمر گل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عُمر گل پشاور زلمی کے بولنگ کنسلٹنٹ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ زلمی کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم کی اپنے ساتھی کرکٹر حسن علی، برطانوی کھلاڑی تبزیز شمسی کے بچوں کے علاوہ پرستار بچوں کے ساتھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں