ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ہاتھی کو مارنے والے شخص کو لینے کے دینے پڑ گئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر مداح حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی ریاست آسام سے سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص کو ہاتھی کو لاٹھی سے مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر سریندر مہرا نے شیئر کی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ہاتھی کو لاٹھی سے مار رہا ہے، ہاتھی اس کے پیچھے آتا ہے وہ اسے بھگانے کے لیے مارنے کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔

ہاتھی بھاگنے کے بجائے شخص کے پیچھے ہی لگ جاتا ہے، خوش قسمتی سے ہاتھی نے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس شخص کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک شخص کو گدھے کو لاتیں اور مُکے مارتے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص گدھے کو مارنے کے بعد جب اس پر سوار ہونے لگتا ہے تو گدھا اسے گرا دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں