15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ویرات کوہلی کی سنچری، بریانی کھانے کیلیے لوگوں کا ہجوم کیوں اُمڈ آیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ویرات کوہلی نے کیریئر کی 50ویں سنچری اسکور کی تو بریانی کھانے کے لیے لوگوں کا ہجوم اُمڈ آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ویرات کوہلی نے کیریئر کی پچاسویں سنچری اسکور کی اور سچن ٹنڈولکر کی ون ڈے میں سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ویرات کوہلی کی سنچری پر ریاست اترپردیش کے ہرائچ میں ایک ریسٹورنٹ پر بریانی کے لیے بھیڑ جمع ہوگئی۔

- Advertisement -

دراصل ریسٹورنٹ کے مالک نے اعلان کیا تھا کہ اگر ویرات کوہلی جتنے بھی رنز بنائیں گے وہ بریانی پر اتنے فیصد رعایت دیں گے۔

جب ویرات کوہلی نے سنچری بنائی تو ریسٹورنٹ میں بھگدڑ مچ گئی کیونکہ رعایت 100 فیصد ہوگئی تھی مطلب چکن اور مٹن بریانی کی پلیٹیں مفت میں ملنے لگیں۔

اس سے پہلے کہ ریسٹورینٹ کے مالک کا سامان ختم ہوتا، ہجوم پر قابو پانے کے لیے پولیس کو بلانا پڑا۔ صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب قطار میں کھڑے لوگوں نے ریستوران کے مالک سے مزید بریانی کا بندوبست کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا۔ آخر کار، مالک کو مزید توڑ پھوڑ سے بچنے کے لیے اپنا ریسٹورینٹ بند کرنا پڑا۔

کوتوالی تھانے کے انچارج منوج کمار پانڈے نے بتایا کہ چونکہ ریستوران کے باہر ایک بڑا ہجوم جمع ہو گیا تھا، اس لیے کسی بھی طرح کی امن و امان کی صورتحال بگڑنے سے بچانے کے لیے پولیس ٹیم تعینات کرنی پڑی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں